اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ نےجشن انقلاب کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی شاندار اور تاریخی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام نے ایک بارپھر اسلامی انقلاب اور رہبرانقلاب اسلامی سے اپنی وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اتحاد کا بے مثال جلوہ پیش کیا- انہوں نے کہاکہ ایرانی عوام نے دشمنوں پر واضح کردیا کہ وہ ذلت قبول نہيں کرسکتے – تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ان ریلیوں میں ایرانی عوام کی شرکت کا سبب اسلام سے دوبارہ تجدید عہد کرنا تھا کہا کہ ان ریلیوں میں عوام کی شرکت عمل صالح کی حیثيت رکھتی ہے اور اس کا عظیم ثواب ہے - انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دنیا کے انقلابات وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ پھیکے پڑجاتے ہيں لیکن ایران کے اسلامی انقلاب میں وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ تازگی آتی جارہی ہے کہا کہ امام خمینی رح کے پیش کردہ ولایت فقیہ کے اصول کی بنیاد پر نہ صرف یہ کہ اسلامی انقلاب کمزور نہیں ہوا بلکہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے اور دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی اس کے شیدائيوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ تہران کے خطیب جمعہ نے ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں کہاکہ پانچ جمع ایک کے ممالک خاص طور پر امریکا ہمیں دھوکہ دینا چاہتا تھا لیکن رہبرانقلاب اسلامی نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا، اور صاف لفظوں میں فرمایا کہ اگر سمجھوتہ ہونا ہے تو ایک ہی مرحلے میں ہوگا اور اس کی شقیں واضح اور شفاف ہونی چاہئيں ۔ تہران کےخطیب جمعہ آيت اللہ سید احمد خاتمی نے بعض امریکی حکام کے اس قسم کے بیانات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران ایٹمی مذاکرات میں بے بس و لاچاراور اس کے ہاتھ بندھے ہوئے ہيں کہا کہ ایرانی عوام پوری تدبیر اور مدبرانہ طریقے سے اپنے منصوبوں کو آگے بڑھارہے ہيں -
.......
/169