اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ایک اشتعال انگیز اقدام میں ایک بارپھرجمعیت اسلامی وفاق ملی کے سربراہ شيخ علی سلمان کے گھر پر حملہ کیا ہے جبکہ شیخ علی سلمان کو جیل میں بند کر رکھا ہے- بحرین کی سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے کسی پیشگی اطلاع کے بغیر شیخ علی سلمان کے گھر پر دھاوا بول دیا اور ان کے گھر کی دیواروں پر لگی ان کی تصاویر اتار کر پھاڑ دیں- جمعیت اسلامی وفاق ملی نے اس کھلی جارحیت کو ایک اشتعال انگیز اقدام اور ملک کے قانون اور چادراورچاردیواری کی پامالی قرار دیا- جمعیت اسلامی وفاق نے مزید کہا کہ شیخ علی سلمان کا گھر ہر روز آل خلیفہ کے اہلکاروں کے حملوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے-






