اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن ضیف اللہ شامی نے لبنان کے المیادین نیوز چینل کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ یمن کے انقلابی عوام سابقہ ڈکٹیٹرحکومت کے کارندوں خاص طور پر ڈکٹیر علی عبداللہ صالح اور اس کے بیٹے کو قومی کونسل یا اس ملک کی صدارتی کونسل میں شمولیت کی اجازت نہیں دیں گے۔
الشامی نے کہا کہ انقلابی عوام یمن کے لئے حقیقی قدم اٹھا رہے ہيں اور کسی بھی ایسے گروہ کے نفع ميں کام نہيں کررہے ہیں جو ملک کو تباہی کی طرف لےجانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ یمن کی تحریک انصاراللہ نے گذشتہ جمعے کونئے آئین کے بارے میں ایک بیان جاری کرکے اس ملک کی پارلمینٹ تحلیل کردی اورعبوری صدارتی کونسل کی تشکیل کا اعلان کیا اس بیان کے رو سے صدارتی کونسل پانچ افراد پر مشتمل ہوگی اور اس ملک کی موجودہ پارلیمنٹ کی جگہ قومی پارلمینٹ میں پانچ سو اکیاون اراکین شامل ہوں گے۔
.......
/169