8 فروری 2015 - 09:35
ملالہ کی نائیجیریا کی اغوا لڑکیوں کی رہائي میں مدد کی درخواست

نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے تکفیری دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے ہاتھوں یرغمال بنائی جانے والی نائيجیریا کی دو سو سے زيادہ لڑکیوں کی رہائي کے لئے عالمی حمایت کی اپیل کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئي نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان کہا کہ نائيجیریا کی لڑکیوں کو اغوا کئے جانے کے واقعے کو تین سودن گذر چکے ہيں لیکن عالمی برادری نے ان کی آزادی کے لئے کوئي فوری اقدام نہیں اٹھایا- گذشتہ برس چودہ اپریل کو القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ بوکوحرام نے شمال مشرقی نائجیریا کے بورنو صوبے کے شہر چیبوک کے ایک سرکاری اسکول سے دوسوچھتر لڑکیوں کو اغوا کرلیا تھا- ان میں سے ستاون لڑکیاں فرار کرنے میں کامیاب ہوگئیں لیکن دوسو انیس لڑکیاں، اب بھی بوکوحرام کی قید میں ہیں- اطلاعات کے مطابق دہشت گرد گروہ بوکو حرام ان بچيوں کو انسانی ڈہال کے طور پر استعمال کر رہا ہے- بعض اطلاعات کے مطابق ان بچیوں کو مختلف مقامات پر رکھا گيا ہے جس کی بنا پر ان کی رہائی کے لئے ابھی تک کوئي موثر قدم نہيں اٹھایا جاسکا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲