اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا: مجمع اہل بیت (ع) پاکستان (ایم اے پی) کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جنرل باڈی اجلاس میں ملک بھر سے اراکین مجمع اہل بیت (ع) نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس کے ابتدائی گرما گرم سیشن میں مجمع اہل بیت (ع) پاکستان کا مجوزہ دستور العمل زیر بحث آیا، جسے چند ترامیم کے ساتھ پاس کیا گیا۔ اجلاس کے اختتامی سیشن میں اہل بیت عالمی (ع) اسمبلی کے سربراہ آیت اللہ شیخ محمد حسن اختری نے خطاب کیا۔
حجة الاسلام شیخ محسن علی نجفی کا مجمع اہل بیت کے اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ آیت اللہ اختری کا کشور پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں، مکتب تشیع استعماری حملوں کی زد میں ہے، دشمن کسی بھی ملک پر حملہ آور ہونے سے قبل اس علاقہ کے لوگوں کے اہداف، ترجیحات، نفسیات اور حساس ترین رگ کا مطالعہ کرتاہے اور پھر سازش کو عملی جامہ پہنایا جاتا ہے۔ آج ہمارا دشمن ہمارے اندر گھس چکا ہے۔ ہم اس ملک میں اقلیت میں ہونے کے باعث دشمنوں کے حصار میں گھرے ہوئے ہیں۔ بیرونی دشمن کے علاوہ اندرونی دشمن کا بھی سامنا ہے۔ منبر پر قابض لوگ تشیع کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں۔ علماء اسلام کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانے میں ناکام رہے تو دہشت گردوں نے اسلام کی بھانک تصویر دنیا کے سامنے رکھ دی، اسی طرح تشیع کا اصل چہرہ جب دنیا کو نہ دکھایا گیا تو منبر پر قابض لوگوں نے تشیع کا چہرہ بگاڑ ڈالا۔ دنیا کو تشیع کا اصل چہرہ دکھانے کی اشد ضرورت ہے۔ شکار پور سانحہ شیعوں کے لئے بڑا نقصان ہے۔
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
.......
/169




























