اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے سرکی روڈ پر دہشت گردوں نے نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر فائرنگ کردی جس میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا۔ حملہ آورموقع سے فرار ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے انسداد پولیو مہم ٹیم پر فائرنگ کر دیا جس میں سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر قریب سے گذرنے والا ایک بچہ بھی زخمی ہوا۔
بلوچستان کی صوبائی حکومت کی جانب سے انتہائی حساس قرار دیئے جانے والے علاقوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ کوئٹہ کےمحکمہ صحت نے صوبے بھر میں پولیو کے خاتمے کے لئے 616 ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور ان ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے پولیس اہلکاروں کو ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں۔
انسداد پولیو ٹیم پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ جنداللہ نے قبول کرلی ہے۔
.......
/169