اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ بعض اوقات داعش دہشتگردگروہ بچوں کو خودکش حملہ آور، دستی بم بنانے اور فضائی حملوں کے دوران اپنی تنصیبات کی حفاظت کے لئے انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کرتا ہے- اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے حقوق اطفال کے ماہر ریناٹی وینٹر نے کہا کہ بعض رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ داعش دہشتگردگروہ، ذہنی طور پرمعذور بچوں کو خود کش حملوں کے لئے استعمال کرتا ہے اور ایسے ویڈیو موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ داعش دہشتگرد گرد گروہ آٹھ سال سے کم عمر کے بچوں کو ٹریننگ دے رہا ہے- اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے حقوق اطفال نے تاکید کے ساتھ کہا کہ بچوں بالخصوص مذہبی اور نسلی اقلیتوں کے بچوں کا منصوبہ بند قتل تشویشناک ہے اور عراق کے بعض علاقوں سے بچوں کے سر قلم کرنے ، انھیں صلیب پرلٹکانے نیز نذرآتش کردینے تک کی رپورٹیں ملی ہیں- اس رپورٹ سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ داعش مخالف عالمی اتحاد کے حملوں میں بہت سے بچے ہلاک ہوئے ہيں- یہ رپورٹ داعش کے ہاتھوں اردن کے پائلٹ افسر معاذ الکساسبہ کو زندہ جلادینے کی خبر کے بعد سامنے آئی ہے-
.......
/169