3 فروری 2015 - 08:41
عراق، داعش نے عیسائی پادری کا سر قلم کر دیا

دہشت گرد گروہ داعش نے ایک بار پھر غیر انسانی اقدامات کرتے ہوئے مشرقی موصل میں ایک عیسائی پادری کا سر قلم کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے ایک بار پھر غیر انسانی اقدامات کرتے ہوئے مشرقی موصل میں ایک عیسائی پادری کا سر قلم کر دیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کی نام نہاد عدالت شریعہ نے موصل کے عیسائی پادری بولس جیکب کو سزائے دی۔  عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جولائی کے مہینے میں مشرقی موصل سے مذکورہ پادری کو اغوا کیا گیا تھا.

دوسری جانب ايزدی برادری کے جنگجوؤں کو شمالی عراق کے موصل میں ایک اجتماعی قبر ملی جس دسیوں ایزدی برادری کے بچوں اور خواتین کی لاشیں ہیں۔ ايزدي  برادری کے انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ لقمان ميرازن کا کہنا ہے کہ ایزدی مزاحمت کاروں کو عام گشت کے دوران اجتماعی قبر ملی ہے جس میں درجنوں ایزدی برادری کے افراد کو دفن کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ یہ اجتماعی قبر بہت جلدی میں کھودی گئی تھی جس میں تیس افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ قبر کے پاس بچوں اور خواتین کے کپڑے ملے ہیں.

.......

/169