اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق کی کونسل کے سربراہ جمیل کاظم نے حکومت بحرین کو خبردار کیا ہے کہ مخالفین کو کچلنے کے لئے فوج اور سیکورٹی اہلکاروں کو استعمال کرنے کا کوئي نتیجہ نہيں نکلے گا-
جمیل کاظم نے آج جیل سے عارضی رہائي کے بعد ایک مقامی اخبار کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ کو مخالفین کو کچلنے اور دبانے کے لئے فوج اور سیکورٹی اہلکاروں کو استعمال کرنے کی بھاری قیمت چکانی پڑےگی- جمیل کاظم نے کہا کہ وہ ایک سیاسی اور قومی شخصیت کی حیثیت سے، بحرین میں سیاسی اصلاحات اور حقیقی سیاسی طریقہ کار اختیارکئے جانے کے لئے اپنے اقدامات جاری رکھیں گے- جمعیت اسلامی الوفاق کی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ جس مسئلے پر ان پر مقدمہ چلاکر جیل میں ڈالا گیا ہے وہ جرم تو دور کی بات ہے کوئي غلطی بھی شمار نہيں ہوتا- جمیل کاظم کو سوشل میڈیا پر بحرین کے پارلیمانی انتخابات میں سیاسی اورمالی عمل دخل کے سلسلے میں اپنی رائے کا اظہار کئے جانے کی بنا پر چودہ جنوری کو گرفتارکیا گیا تھا- بحرین کی نام نہاد شاہی عدالت نے انہيں چھ مہینے کی قید کی سزا سنائي تھی- جمیل کاظم نے تاکید کے ساتھ کہا کہ حکومت کے بہت سے حامیوں نے بھی انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی بات کی تھی حتی بعض افراد نے تو کورٹ میں کیس بھی دائرکیا ہے، لیکن کسی پر بھی مقدمہ چلایا گیا نہ ہی سزا دی گئی – قابل ذکر ہے جمعیت اسلامی الوفاق کی کونسل کے سربراہ جمیل کاظم کو اپیل کورٹ کی سماعت تک ضمانت پر رہاکیاگیا ہے۔ اپیل کورٹ ان کے مقدمے کی سماعت پندرہ فروری کو کرےگی-
.......
/169