اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حرم حضرت ابوالفضل العباس (ع) کی ضریح کا کام نہائی مراحل میں پہنچ گیا ہے گزشتہ روز ایک مراسم میں حرم کے متولی حجۃ الاسلام و المسلمین سید احمد صافی کی موجودگی میں ضریح کو پنجروں کو لکڑی کے سانچے میں نصب کرنے کا کام شروع ہو گیا۔
تمام روضوں میں پہلی مرتبہ حضرت عباس علیہ السلام کے روضے کی ضریح خود عراق کے اندر عراقی فنکاروں کے ذریعے تیار کی جا رہی ہے۔
حرم مطھر کے متولی سید احمد صافی نے کہا کہ یہ ضریح تمام زائرین کے ہدایا اور صدقات سے بنائی جا رہی ہے اس میں عراقی، ایرانی، ہندوستانی اور پاکستانی شیعوں کی مشارکت کے علاوہ خلیج فارس میں رہنے والے دیگر شیعوں کا سہم بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ حرم حضرت عباس (ع) کی موجودہ ضریح آیت اللہ العظمیٰ مرحوم سید محسن حکیم کے ذریعے اصفہان میں بنوائی گئی تھی اور ایرانی سال ۱۳۴۲ میں کربلا لے جا کر نصب کر دی گئی تھی۔















...............
۲۴۲