اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان فوجی کی فائرنگ سے تین امریکی فوجی کنٹریکٹر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ سکیورٹی ٹیم کی فائرنگ سے ایک افغان بھی مارا گیا ۔ واقعہ کابل کے فوجی ہوائی اڈے پر پیش آیا ۔ افغان ایئر فورس اہلکارکے مطابق ایک افغان فوجی نے امریکی کنٹریکٹرز پر فائرنگ کردی ۔ حملے میں تین کنٹریکٹر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا ۔ افغان حکام کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ افغان فوجی نے فائرنگ کیوں کی ۔ ایئر فورس افسر کے مطابق حملے کے وقت موقع پر کوئی اور موجود نہیں تھا ۔
.....
/169