اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کےسابق صدر آصف زرداری،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ،ڈاکٹر طاہر القادری ،علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر سیاسی اور مذھبی شخصیات نے شکار پور میں امام بارگاہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ آصف زرداری نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے صوبہ سندھ کی مقامی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کی طبی امداد کیلئے فوری اقدامات کرے۔ شہباز شریف نے شکارپور امام بارگاہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم جانوں سے کھیلنے والےمسلمان تو کیا انسان کہلانےکے حقدار نہیں،ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کاعزم متزلزل نہیں کر سکتیں۔امیر جماعت اسلامی نے اسے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش قرار دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین خون کی ہولی کھیلنے والے عناصرکو انسانیت کے دشمن قرار دیا اور ۔انہوں کہا کہ شکارپورمیں دہشتگردی کاخطرہ پہلےسےموجودتھا تو سیکیورٹی کابندوبست کیوں نہ کیا؟،شکار پور دھماکے کو درندگی کی بدترین مثال قراردیتے ہوئے الطاف حسین نے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی کارروائیوں کا تسلسل ملکی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔مجلس وحدت المسلمین علامہ راجا ناصر عباس نے دہشتگردی کی کارروائی کو حکومت کی ناکامی سے تعبیر کرتے ہوئے تنظیمی سطح پر تین روز کے سوگ کا اعلان کیا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲