30 جنوری 2015 - 11:27
ایران کے خلاف نئی پابندیوں کو اوبامہ ویٹو کر دیں گے

امریکی حکومت نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ہر طرح کی نئي پابندی کو صدر اوباما ویٹو کردیں گےامریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جن ساکی نے کہا ہے کہ سینٹ کی بینکنگ کمیٹی میں ووٹنگ، ایران کے خلاف پابندی کے بل کے منصوبے کو قانون میں تبدیلی کرنے کے لئے انجام پانے والے مختلف مراحل میں سے محض پہلا قدم ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی حکومت نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ہر طرح کی نئي پابندی کو صدر اوباما ویٹو کردیں گےامریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جن ساکی نے کہا ہے کہ سینٹ کی بینکنگ کمیٹی میں ووٹنگ، ایران کے خلاف پابندی کے بل کے منصوبے کو قانون میں تبدیلی کرنے کے لئے  انجام پانے والے مختلف مراحل میں سے محض پہلا قدم ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نےنامہ نگاروں سے گفتگوکے دوران   سینٹ کی بینکنگ کمیٹی میں ایران پر پابندی کے بل کی منظوری کے بارے میں کہا کہ امریکی صدر نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی نئی پابندی کو ویٹو کردیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے بھی کہا کہ کانگریس، اس مرحلے میں ایران کے خلاف کوئی نئی پابندی عائد نہیں کرےگی، اور پابندیاں عائد نہ کرنا بات مذاکرات کے لئے اچھی بات ہے جس سے مذاکرات کی کامیابی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی سینٹ کی بینکنگ کمیٹی میں جمعرات کے روز ایران کے خلاف نئی پابندی کے بل کے سلسلے میں  ووٹنگ ہوئی جسے چار مخالف ووٹوں کے مقابلے میں اٹھارہ مثبت ووٹوں سے منظوری دے دی گئی۔ اس بل کی بنیاد پر اگر ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات جون دو ہزار پندرہ تک نتیجہ خیز نہيں ہوتے تو ایران کے خلاف پابندیاں بڑھا دی جائيں گي – اس درمیان اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ  کے ڈپٹی اسپیکر محمد حسن ترابی فرد نے  نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران  کے خلاف پابندیوں میں اضافے کے تعلق  سے امریکی کانگریس نے کوئي چھوٹا سا بھی قدم اٹھایا تو پارلیمنٹ ، حکومت کو پابند کردےگی کہ وہ اپنے پرامن ایٹمی اہداف کو آگے بڑھانے اور اپنی ضرورت کے مطابق یورینیم کی افزودگی کے سلسلے میں اقدام کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲