29 جنوری 2015 - 09:23
امریکہ کا روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ

امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین میں حالات مزید خراب ہوئے تو امریکہ روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کر دے گا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو بائیڈن نے پیٹرو پوروشنکو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یوکرین کے حالات مزید خراب ہوئے تو ماسکو کے خلاف مزید پابندیاں کیجائیں گی- اس بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر نے کہا ہےکہ جب تک روس مینسک معاہدے میں کیے گئے اپنے وعدوں کی کھلی خلاف ورزی جاری رکھے گا، اس کے لیے اس اقدام کی قیمت بڑھتی رہے گي - جو بائیڈن اور پوروشنکو نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں مشرقی یوکرین میں حملے جاری رہنے کے بارے میں بات چیت کی- جو بائیڈن نے روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کو ان حملوں کا ذمہ دار قرار دیا اور روس پر مینسک معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا- دوسری جانب روس  کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین میں بحران کی ذمہ دار مغرب نواز یوکرینی حکومت ہے -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲