اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، اس موقع پر عدالت میں برطانیہ، فرانس، اٹلی اور امریکہ کے سفارتی نمائندے موجود تھے۔ بحرین کی مطلق العنان حکومت نے عدالت میں الوفاق اور بعض سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنان اور صحافیوں کو مقدمہ کی کارروائی کے دوران عدالت میں حاضر ہونے سے روک دیا۔
بحرین میں جمہوریت اور آزادی کی تحریک کے روح رواں شیخ علی سلمان پر آل خلفیہ حکومت نے حکومت کے خلاف سازش کرنے اور عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ علی سلمان گذشتہ کئی ہفتوں سے جیل میں قید ہیں۔ بحرین کے بزرگ عالم دین کی گرفتاری کے عمل کی عالمی سطح پر شدید مذمت ہوئی تھی۔
بحرین میں فروری 2011 سے حکومت مخالف احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں۔ اس دوران آل خلیفہ حکومت نے بڑی تعداد میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور سیاسی شخصیات کو جیلوں میں قید کر دیا ہے۔
.......
/169