28 جنوری 2015 - 05:57
صہیونیوں کو ایران کی سپاہ پاسداران کا انتباہ

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے شام کے علاقے قنیطرہ میں حزب اللہ لبنان کے شہیدوں اور سپاہ پاسداران کے کمانڈر کا خون، صیہونیوں کے قبضے سے قدس شریف کی آزادی کے قریب ہونے کا گواہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے منگل کو تہران میں  شام کے جنوبی شہر قنیطرہ میں صہیونی فوج کے حملے میں شہید ہونےوالے سپاہ کے جنرل محمد علی اللہ دادی اور حزب اللہ کے دیگر شہداء کی مجلس ترحیم میں کہا کہ سپاہ پاسداران کے کمانڈ ر سے صیہونی حکومت کے  خوف وہراس کی وجہ، ایران پر عراق کی مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کا دفاع، صیہونی غاصبوں کے خلاف فلسطینیوں کی استقامت اور تینتیس روزہ جنگ میں لبنانی قوتوں کی مزاحمت ہے۔مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور قائد انقلاب اسلامی  کے مشیر اعلی جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے بھی اس مجلس ترحیم میں جنرل محمدعلی اللہ دادی اور حزب اللہ کے مجاہدین کو شہید کرنے کے صیہونیوں کے اقدام کواحمقانہ اقدام قرار دیا اور کہا کہ یہ واقعہ ایک بہت بڑی غلطی تھی جو غاصب صیہونی حکومت سے سرزد ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، برطانیہ، صیہونی حکومت اور علاقے کے بعض ممالک پر مشتمل محاذ صہیونی ریاست کے مقابلے میں مزاحمت کے محور کو کمزور کرنے کے مقصد سے بنایا گیا ہے جو بالآخر ناکام رہے گا۔

.......

/169