24 جنوری 2015 - 17:33
مغربی ممالک کے ساتھ ایران کے الگے مذاکرات انتیس جنوری کو

ایران، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نائب وزراء خارجہ استنبول میں انتیس جنوری کو مذاکرات کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کےنائب وزراء خارجہ استنبول میں انتیس جنوری کو مذاکرات کریں گے۔ ان مذاکرات میں ایران کے نائب وزراء خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ ایران کے نائب وزیرخارجہ عباس عراقچی  اور امریکا کی نائب وزیرخارجہ ونڈی شرمن کی قیادت میں  ایران اور امریکہ کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان دور روز سے جاری مذاکرات، سینچر کی شام  سوئٹزرلینڈ کے شہر زوریخ میں ختم ہوگئے۔ زوریخ مذاکرات میں یورپی یونین کی نمائندگی یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی نئی سربراہ فیڈریکا موگرینی کی نائب ہلگا اشمتھ کررہی تھیں۔ یادرہےکہ جمعے کی رات بھی ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ڈیووس اجلاس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بات چیت کی ۔ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کی مدت میں پہلی جولائی تک توسیع کردی گئی ہے تاکہ فریقین ابتدائي چار مہینے میں ایک  کلی سیاسی سمجھوتے تک پہنچ سکیں اور باقی  تین مہینے  میں سمجھوتے کی تفصیلات کو تحریری شکل دیں سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲