23 جنوری 2015 - 09:06
مقرن بن عبدالعزیز سعودی عرب کے نئے ولیعھد مقرر

سعودی بادشاہ عبداللہ کی موت اور سلمان بن عبدالعزیز کے بادشاہ مقرر ہونےکے بعد اس ملک کے نئے ولیعھد کا اعلان کردیاگیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے نئے بادشاہ سلمان جن کی بادشاہت کا اعلان جمعہ کوعلی الصبح کیاگیا، شاہزادہ مقرن کو ولیعھد مقررکردیاگیا- شہزادہ مقرن پندرہ ستمبر انیس سوپینتالیس میں ریاض میں پیدا ہوئے- ان کا تعلق بھی آل سعود سے ہے- ولیعھد مقرر ہونے سے پہلے تک وہ شاہ عبداللہ کے مشیراور خصوصی نمائندے نیز سعودی وزیراعظم کے دوسرے اسسٹنٹ رہ چکے ہيں- قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن نے جمعہ کی صبح ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ سعودی بادشاہ عبداللہ مرچکے ہیں اور ان کے بھائی سلمان بادشاہ بن گئے ہیں- ملک عبداللہ  جو انیس سو تیئس میں پیدا ہوئے تھے دوہزار چھ سے سعودی عرب کے بادشاہ تھے لیکن عملی طور پر اس سے قبل بھی اس ملک کا انتظام انھیں کے ہاتھوں میں تھا کیونکہ سابق بادشاہ فھد جسمانی طور پر کمزور تھے اور ملک کا انتظام چلانے کی توانائي نہيں رکھتے تھے- شاہ سلمان کی عمر اناسی سال ہے اور وہ دو ہزار بارہ سے سعودی عرب کے وزيردفاع اور ولیعھد تھے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲