اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے لندن ميں داعش کے خلاف جنگ کے مسئلے پر دنیا کے بائیس ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پراپنے برطانوی ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ حقیقت یہ ہےکہ دہشت گرد گروہ طویل عرصے سے نائن الیون جیسے واقعے کو دوبارہ انجام دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہيں۔ کیری نے مزید کہا کہ ہمیں چاہئے کہ دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں ہوشیار رہيں اور یہ مسئلہ اہم ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ فیلیپس ہاموند نے بھی کہا کہ یہ اجلاس صرف عراق کے ساتھ تعاون کے لئے نہیں ہے بلکہ دیگر شعبوں منجملہ غیر ملکی انتہا پسندوں کے سفر کی روک تھام کے مسئلے کو بھی پیش کرنے سے مقصد سے انجام پایا ہے اور ہمیں چاہئے کہ اپنے ملکوں تک دہشت گردوں کی رسائی کی روک تھام کریں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ مغربی ممالک منجملہ امریکہ اور برطانیہ خود ہی دہشت گردوں کے سب سے بڑے حامی ہیں اور ان دہشت گردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کررہے ہیں۔
.......
/169