اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں صیہونی ریاست کے حملے میں شہید جہاد عماد مغنیہ سمیت حزب اللہ کے چھے مجاہدین کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے بیان جاری کیا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیائے اسلام نے صیہونی بربریت کو ایک مرتبہ پھر اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے کہ کس طرح صیہونی ریاست کے فوجیوں نے شام کی حدود میں داخل ہو کر حزب اللہ کے مجاہدوں کو نشانہ بنایا جن میں شہید عماد مغنیہ کے بیٹے جہاد مغنیہ کو بھی شہید کر دیا۔
اس بیان میں مزید آیا ہے کہ اسلامی مزاحمت کو اس طرح کھلے عام نشانہ بنانے کا مقصد علاقے میں ایک بار پھر جنگ کی دھمکی دینا ہے صیہونی حکومت کی یہ کھلے عام دھمکی نہ صرف اسلامی مزاحمت کو بلکہ تمام عالم اسلام کو ہے جن میں فلسطین، لبنان اور شام فرنٹ لاین پر ہیں۔
مجمع جہانی نے صیہونی ریاست کے اس ظالمانہ اور شدت پسندانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام عالم اسلام اور اسلامی حکومتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اسلامی مزاحمت کی حمایت میں قدس کے غاصب اسرائیل کے خلاف آواز بلند کریں اور اس جرائم پیشہ ریاست سے اپنے تعلقات ختم کریں۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اسلامی مزاحمت کے ان شہداء کو غصب شدہ اسلامی اراضی کی آزادی کے لیے کامیابی کا راستہ قرار دیا اور شہدا کے پسماندگان مخصوصا حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے غم میں خود کو شریک گردانا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲