21 جنوری 2015 - 08:17
جو کہا کر دکھایا، عمران خان بغیر پروٹوکول پشاور پہنچ گئے

شہدائے آرمی پبلک اسکول کے چہلم میں شرکت کے وقت صرف عمران خان ہی نہیں، گورنر خیبرپختونخوا نے سیکیورٹی پروٹوکول کو ساتھ آنے سے روک دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جو کہا وہ کر دکھایا۔ انہوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کے چہلم میں بغیر کسی پروٹوکول کے شرکت کی، نا کوئی پروٹوکول، نہ کوئی قافلہ۔ عمران خان 14 جنوری کو آرمی پبلک اسکول پشاور پہنچے تھے، جہاں ان کے ساتھ پروٹوکول میں پوری 21 گاڑیاں تھیں، لیکن دوسرے ہی دن عمران خان نے کبھی پروٹوکول نہ لینے کا وعدہ کیا تھا۔ شہدائے آرمی پبلک اسکول کے چہلم میں شرکت کے وقت صرف عمران خان ہی نہیں، گورنر خیبرپختونخوا نے سیکیورٹی پروٹوکول کو ساتھ آنے سے روک دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شہداء کے چہلم میں جارہے ہیں، انہیں پروٹوکول کی کوئی ضرورت نہیں۔

.......

/169