اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر اپنے فوجیوں کو چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے فوجیوں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی ہیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ جنوبی شام میں واقع قنیطرہ کے علاقے میں استقامت کے کاروان پر اسرائیلی حملے اور حزب اللہ لبنان کے چھ مجاہدین کی شہادتوں کے بعد اسرائیل کو حزب اللہ لبنان کی دندان شکن جواب کا منتظر رہنا چاہۓ۔ ان ذرائع ابلاغ نے مزید کہا ہے کہ اسرائیلی سیکورٹی فورسز حزب اللہ لبنان کے جوابی حملے کے خوف کے مارے ہائي الرٹ ہوگئی ہیں۔ دوسری جانب حزب اللہ لبنان کے حامیوں نے کل عماد مغنیہ کے فرزند جہاد مغنیہ کی تشییع جنازہ کے دوران اس بات پر تاکید کی کہ وہ اپنی پوری قوت کے ساتھ لبنان میں استقامت کی پشت پناہی کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲