20 جنوری 2015 - 16:32
مجاہدین کی شہادت پر لبنانی وزیر اعظم کی تعزیت

لبنان کے وزیر اعظم تمام سلام نے حزب اللہ لبنان کو چھ مجاہدین کی شہادتوں کی تعزیت پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے وزیر اعظم تمام سلام نے حزب اللہ لبنان کو چھ مجاہدین کی شہادتوں کی تعزیت پیش کی ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر اعظم تمام سلام نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے نائب حسین خلیل کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو کے دوران اپنی کابینہ کی نمائندگي میں چھ مجاہدین کی شہادتوں کی تعزیت پیش کی ہے۔  واضح رہے کہ اس سے قبل شام کے صدر بشار اسد نے بھی حزب اللہ لبنان کےسربراہ سید حسن نصراللہ کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کرکے جنوبی شام میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ لبنان کے مجاہدین کی شہادتوں کی تعزیت پیش کرتے ہوئے اسرائيلی جارحیتوں کے مقابلے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہےکہ صیہونی حکومت کے ہیلی کاپٹر نے اتوار کے دن شام کے شہر قنیطرہ کے مضافات میں دو میزائیل فائر کر کے حزب اللہ لبنان کے چھ مجاہدین کو شہید کردیا تھا اس حملے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک کمانڈر محمد علی اللہ دادی بھی شہید ہوگیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲