20 جنوری 2015 - 12:05
نئی دہلی میں فرانس و امریکہ کے سفارتخانوں کی سکورٹی سخت

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں فرانس اور امریکہ کے سفارتخانوں کے اطراف میں، سکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں رسول اکرم (ص) کے توہین آمیز خاکے کی اشاعت کے بعد سے گذشتہ چند دنوں سے ہندوستان کے مختلف شہروں نئی دہلی ، لکھنؤ، مظفر نگر ، امروہہ، علی گڑھ، اور ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر ميں مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور چارلی ہیبڈو کے اس اقدام کی مذمت کررہے ہيں۔ مظاہرین، پیغمبر اسلام (ص) کا توہین آمیز خاکہ شائع کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے جانے کا مطالبہ کررہے ہيں ۔ واضح رہے کہ فرانس کے جرید چارلی ہیبڈو کے توسط سے رسول اعظم (ص) کے توہین آمیز خاکے شائع کرنے کے بعد عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

.......

/169