اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے جنوبی شام میں حزب اللہ لبنان کے چھ مجاہدین کی شہادتوں پر منتج ہونے والے صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کے میزائيلی حملے کی مذمت کی اور کہا کہ فلسطین کی استقامت اور لبنان کی استقامت دونوں ہی صیہونی دشمن کے مقابلے کے لۓ ایک محاذ میں ہیں اور وہ جہاد اور مقابلے سے دستبردار نہیں ہوں گی۔ لبنان کے سابق صدر میشل سلیمان نے بھی لبنان کی پارلیمنٹ میں استقامت کے لۓ وفاداری نامی دھڑے کے سربراہ محمد رعد کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو کے دوران شام کے علاقے قنیطرہ کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی اس جارحیت میں حزب اللہ لبنان کے متعدد جوان شہید ہوئے ہیں۔
.......
/169