19 جنوری 2015 - 17:36
ابو بکر بغدادی کاعراق سے 190 دہشت گردوں سمیت شام کی طرف فرار

عراقی ذرائع کے مطابق سلفی وہابی دہشت گردوں کے نام نہاد خلیفہ ابو بکر بغدادی 190 دہشت گردوں کے ہمراہ عراق سے شام کی جانب فرار ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سلفی وہابی دہشت گردوں کے نام نہاد خلیفہ ابو بکر بغدادی 190 دہشت گردوں کے ہمراہ عراق سے شام کی جانب فرار ہوگئے ہیں۔موصول شہر میں تحریک الضباط الاحرار گروہ کے سربراہ عبد اللہ حمدان الشمری کا کہنا ہے کہ مؤثق اطلاعات ہیں کہ ابو بکر بغدادی اپنے 190 داعش دہشت گردوں سمیت شام کی طرف فرار ہوگیا ہے اور اس نے اپنی ذمہ داری اپنے جانشین ابو عبیدہ التونسی کے حوالے کردی ہے بعض ذرائع کے مطابق ابوبکر بغدادی کو شام کے شہر دیرالزور میں علاج کے لئے منتقل کیا گیا ہے اطلاعات کے مطابق ابوبکر 15 جنوری کو ایک ہوائی حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔

.......

/169