اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو میں اس شہر کے مسلمان طالبعلموں نے فرانس میں کی گئی توہین رسالت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں کارڈ پلے اٹھائے رکھے تھے اور کہہ رہے تھے کہ ہم اس لیے یہ مظاہرے کر رہے ہیں کہ ہمارے پیغمبر کی توہین کی گئی ہے جو ہمارے لیے قابل برداشت نہیں ہے۔ ہم سب مسلمان ہیں اور اس طرح کے توہین آمیز اقدامات کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔
مظاہرے میں شرکت کرنے والے ایک اسٹوڈنٹ نے کہا: ہم نہیں چاہتے کہ ہم کسی کو قتل کریں لیکن ہم توہین رسالت کے مخالف ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کرنا چاہیے۔ ہم چارلی ہیبڈو کو مخاطب کر کے کہتے ہیں کہ ہم چارلی نہیں ہیں ہم مسلمان ہیں اور اپنے پیغمبر سے محبت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ فرانس کے رسالے چارلی ہیبڈو کے ذریعے کی شان رسول (ص) میں کی گئی گستاخی کے بعد دنیا کے اکثر ممالک میں اس غیر اخلاقی اور نازیبا حرکت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔



...............
۲۴۲