اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ تین شیعہ مسلمانوں کو گذشتہ رات نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے اس وقت شہید کردیا جب وہ ایک مذہبی تقریب سے واپس آرہے تھے. شہید ہونے والوں میں فیاض حسین شاہ نام کے ایک وکیل اور ان کے دو بھتیجے میر قاضی شاہ، اور میرحمزہ شاہ ہیں. فیاض حسین شاہ پاکستان کے شیعہ معاشرے کی سرگرم شخصیت تھے اور تحریک انصاف پاکستان کے بھی رکن تھے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ یا شخص نے ان کی شہادت کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور مذہبی شخصیتوں بالخصوص شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوا ہے اورگذشتہ دوبرسوں کے دوران بالخصوص راولپنڈی ، کراچی اور اسلام آباد میں کئی مشہور شخصیتوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
.......
/169