اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کرد جانبازوں نے کوبانی کے مزید چار علاقے داعش سے واپس لے لئے ہیں –
اس رپورٹ کے مطابق کوبانی کے محلے مشت نور میں داعشی دہشتگردوں اور کردجانبازوں کے درمیان شدید لڑائي ہوئي ہے –
آخری اطلاع ملنے تک کوبانی کے مشرقی علاقوں میں داعشی دہشتگردوں اور کردوں کے درمیان لڑائي جاری تھی -
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کرد ملیشیا کے جوانوں نے داعش گروہ کے ایک کاربم کو لوگوں کے درمیان پہنچنے سے پہلے ہی روک کے دھماکے سے اڑا دیا –
کرد جوانوں نے اسی طرح گھات لگا کے کی جانے والی ایک کارروائي میں بھی کم سے کم دس داعشی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے –
ایک اور رپورٹ کے مطابق جبہت النصرہ دہشتگرد گروہ نے حلب کے مضافات میں ایک رہائشی علاقے پر میزائل داغے ہیں - اس حملے میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے –
شام میں ہونے والی ایک اور لڑائي میں جبہت النصرہ کےایک دہشتگرد کمانڈر کے مارے جانے کی خبر ہے –
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام کے شمالی شہر الرقہ میں داعش نے سترہ عام شہریوں کو قتل کردیا ہے –
.......
/169