اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کی ایک خصوصی عدالت نے شورکوٹ میں نیر عباس کے قتل کے جرم میں دہشت گرد اکرام کو 2001 میں سزائے موت سنائی تھی۔ سزا پر عمل در آمد سے پہلے اہل خانہ سے اس کی آخری ملاقات بھی کرائی گئی جبکہ جیل کے اندر اور اطراف میں سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ دہشت گرد اکرام کو آٹھ جنوری کو پھانسی دی جانا تھی تاہم آخری لمحات میں اس کے اہل خانہ نے عدالتی مجسٹریٹ کو مقتول کے اہل خانہ کا معافی نامہ پیش کر دیا جس پر پھانسی ملتوی کر دی گئی۔ بعد میں معافی نامہ کو تصدیق کے لئے دوبارہ انسداد دہشت گردی کی عدالت بھیجا گیا جہاں مقتول کے آٹھ رشتہ داروں میں سے صرف دو بھائی اور ایک بہن ہی پیش ہو سکے۔
عدالت نے مقتول کے تمام لواحقین کے عدالت میں حاضر نہ ہونے پر معافی نامہ مسترد کرتے ہوئے اکرام کا دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیا ۔
.......
/169