15 جنوری 2015 - 14:52
ایران کی عظمت و عزت ایرانی فداکاروں کی مرہون منت: صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کی عظمت وعزت و وقار، مقدس دفاع کے دوران ایرانی جیالوں کی استقامت و فداکاری کی مرہون منّت ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کی عظمت وعزت و وقار، مقدس دفاع کے دوران ایرانی جیالوں کی استقامت و فداکاری کی مرہون منّت ہے۔صدر مملکت نے بدھ کی رات ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ کے دوران اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے شدید طور پر زخمی ہونے والے ایک جانباز کے گھر اچانک پہنچ کر اس کی دلجوئی اور اس کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شجاعت و بہادری کو ایران کی حکومت اور قوم کیلئے باعث افتخار قرار دیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا  کہ دنیا میں آج، ایران کی جو عظمت ہے اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے تو یہ سب کچھ، مقدس دفاع کے دوران ایرانی جیالوں کی استقامت و فداکاری اور ان کے ایثار و قربانی کا نتیجہ ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ایران نے ان ہی بہادروں کی بدولت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲