15 جنوری 2015 - 14:44
ایران اور گروپ پانچ جمع ایک جامع سمجھوتے کے خواہاں

ایران کے نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، اس بات کے خواہاں ہیں کہ ایک جامع جوہری سمجھوتہ طے کیا جائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، اس بات کے خواہاں ہیں کہ ایک جامع جوہری سمجھوتہ طے کیا جائے۔انھوں نے بدھ کی رات ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات کا ماحول، مکمل سنجیدہ ہے اور جامع جوہری سمجھوتے کے حصول کی کوششوں کو بخوبی سمجھا جاسکتا ہے۔سید عباس عراقچی نے ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ محمد جواد ظریف اور جان کیری کے درمیان، جنیوا میں کئی دور میں آٹھ گنٹوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کو اہم قرار دیا اور کہا کہ ان مذاکرات سے نائب وزرائے خارجہ کی سطح ہونے والے مذاکرات کی جہت واضح ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے جامع جوہری سمجھوتے کا حصول، ایک دشوار امر ہے  جو فریقین کیلئے قابل قبول ہو اسلئے کہ بعض مسائل پر ابھی نظریاتی اختلاف جاری ہے تاہم نظریات کو قریب کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور یہ کہ مذاکرات کے نتائج کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنا ابھی جلدی ہوگا۔واضح رہے کہ ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کی سطح،جامع جوہری سمجھوتے کی مدّت اور پابندیوں کے خاتمے کے وقت کے تعّین کے بارے میں ابھی اختلافات جاری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲