14 جنوری 2015 - 11:40
کراچی میں سکیورٹی اہلکاروں اور طالبان کے درمیان جھڑپ

پاکستانی ذرائع نے کراچی میں سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان کےدرمیان جھڑپ کی اطلاع دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی ذرائع نے کراچی میں سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان کےدرمیان جھڑپ کی اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہرکراچی کے قائدآباد علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کراچی کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یہ دونوں افراد اس علاقے میں پولیس کے خلاف طالبان کی کاروائیوں میں شامل تھے۔
ان جھڑپوں میں دوطالبان فرار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
شمال مغربی پاکستان کے علاقوں میں دہشتگردوں کےخلاف فوج کے آپریشن کے بعد طالبان گروہ کے بہت سے افراد کراچی جاکر چھپ گئے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲