12 جنوری 2015 - 07:25
امریکی وزیر خارجہ کا پیر سے دو روزہ دورۂ پاکستان

امریکی وزیر خارجہ جان کیری پیر کے دن 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جس کے دوران وہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات اور پاک امریکہ اسٹراٹیجک مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جان کیری اپنے 2 روزہ دورے میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کریں گےاور پاكستان اور امریكہ كے درمیان اسٹریٹجک مذاكرات میں شرکت کریں گے جس میں پاكستان كی نمائندگی سرتاج عزیز كریں گے،۔ مذاکرات میں پاک امریكہ وركنگ گروپ كے نتائج كے حوالے سے غور كیا جائے گا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط كرنے كے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جان کیری پاکستانی قیادت سے اسٹرٹیجک مذاکرات میں پاک، افغان تعلقات اور ہندوستان کےساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

.......

/169