اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی حکومت کے ترجمان مائیک اومری نے اعلان کیا ہے کہ شہر باگو کو بوکو حرام کے دہشتگردوں سے آزاد کرانے کے لئے وسیع تر آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے.
انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں زمینی فوجی دستوں کےساتھ ہی ملک کی فضائیہ بھی حصہ لے رہی ہے –
قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا کے شہر باگو پر چند روز پہلے ہی بوکو حرام نے قبضہ کیا ہے –
نائیجیریا کے شمال مشرق میں واقع اس شہر پر قبضہ ہونے کے بعد بوکو حرام کے دہشتگردوں نے شہر کے باشندوں کا قتل عام شروع کردیا جس میں کم سے کم سو افراد مارے گئے اور بڑی تعداد میں لوگ شہر چھوڑ کے بھاگنے پر مجبور ہوگئے -
بتایا جاتا ہے کہ بوکو حرام کے دہشتگردوں نے سرکاری عمارتوں اور عام شہریوں کے گھروں کو نذر آتش کردیا ہے -
.......
/169