اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ دہشت گردی کی جانب سے بعض ممالک کی بے توجہی اور حمایت کے سبب آج عراق اور شام میں ایک سو آٹھ ممالک کے باشندے دہشت گرد گروہوں میں شامل نظر آرہے ہیں ۔ حسین امیر عبداللہیان نے تہران میں جرمن وزارت خارجہ کے سیاسی شعبے کے ڈائریکٹر جنرل "فونٹ گوٹزہ" سے ملاقات میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران نے علاقے میں دہشت گردی کے ہتھکنڈے سے استفادے کے ناپسندیدہ نتائج کے بارے میں ہمیشہ انتباہ دیا ہے کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران دہشت گردی کے مقابلے میں ڈٹا ہواہے لیکن دہشت گردی کے اس درخت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے باہمی مشارکت اور بین الاقوامی قوانین کی رعایت ضروری ہے ۔اس ملاقات میں جرمن وزارت خارجہ میں سیاسی شعبے کے ڈائریکٹر جنرل "فونٹ گوٹزہ" نے بھی دہشت گردی سے مقابلے کے لئے ایران کے مؤثر اقدامات کی قدردانی کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان صلاح ومشورہ جاری رکھے جانے پر تاکید کی۔
.......
/169