7 جنوری 2015 - 09:21
بگرام ہوائی اڈے پر طالبان کا حملہ

طالبان ترجمان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمال میں بگرام ہوئی اڈے پر حملے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ طالبان گروہ کے عناصر نے آج صبح افغانستان کے پروان صوبے میں بگرام ہوائی اڈّے پر دو راکٹ فائر کیئے ہیں۔
اس رپورٹ میں اس حملے میں جانی و مالی نقصانات کی طرف کوئی اشارہ کیا گیا ہے۔
ادھر طالبان ترجمان نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ آج صبح افغاستان کے صوبے بغلان کے چھار سنبہ تیپی علاقے میں افغانستان کے انٹیلیجنس ادارے کی عمارت پر دو بم دھماکوں کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کی حکومت نے ابھی ان خبروں کے حوالے سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

.......

/169