اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق خاتون بمبار نے منگل کی شام استنبول کے تاریخی علاقے سلطان احمد میں پولیس تھانے میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ دھماکے میں دو پولیس افسروں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔ان میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔
استنبول کے گورنر واصف شاہین نے ترک ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ''اس عورت نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کے بعد اہلکاروں کو انگریزی میں بتایا کہ اس کا پرس گم ہوگیا ہے۔اس کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا''۔
سی این این ترک کے ایک رپورٹر کا کہنا ہے کہ پولیس کا حملہ آور عورت کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جبکہ این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے دستی بم سے دھماکا کیا ہے۔ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی فوٹیج میں پولیس کو شاہراہوں کو سیل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور علاقے میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کردی گئی ہے۔
.......
/169