اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے آج عراق کی فوج کے قیام کی 94 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب میں خطاب میں جون کے مہینے میں عراق کے شمالی صوبے نینوا کے مرکز موصل شہر پر دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے عناصر کے حملے اور وحشیانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی بہادر فوج، کبھی بھی اپنی شناخت نہیں کھوئی اور ملک کی وفادار رہی ہے۔ عراق کے وزیر دفاع نے نینوا آرہے ہیں کے نعرہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ قبائل اور عوامی رضاکار فورس کی حمایت کے ساتھ، داعش کے زیرقبضہ علاقوں کو خالی کروالیا جائے گا۔ عراق کے وزیر دفاع العبیدی نے مزید کہا کہ موصل میں داعش کے حملے میں فوج کی شکست کی وجہ، کمزور کارکردگی، بعض کمانڈروں کی سستی، سیکیورٹی فورسز کی کمزور تربیت اور بدعنوانی رہی ہے۔ عراق کے وزیر دفاع نے تاکید کی کہ موصل شہر کو ہر حال میں آزاد کروایا جائے گا۔
.......
/169