اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنیفر ساکی نے پریس کانفرنس میں امریکی کانگریس میں ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی ممکنہ منظوری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں، درست قدم نہیں ہوگا۔ جنیفر ساکی نے ایران اور امریکہ کے درمیان سمجھوتے پر اتفاق ہونے پر مبنی ایسوشیئیٹڈ پریس کی حالیہ رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرنے سے اجتناب کیا اور کہا کہ میں ان مذاکرات کی تفصیلات پر کوئی بات نہیں کرسکتی، لیکن اتنا ضرور کہوں گی کہ دونوں فریق یا کم از کم ایران نے اس قسم کی رپورٹوں کو مسترد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اس سے قبل امریکہ کے ساتھ ہر قسم کے سمجھوتے کو مسترد کردیا تھا اور تاکید کی تھی کہ ذرائع ابلاغ کی اس قسم کی مہم خاص سیاسی اہداف و مقاصد کے لئے انجام دی جارہی ہے اور ان کا اصلی مقصد مذاکرات کے ماحول پر اثرانداز ہونا اور مسئلہ کو پیچیدہ بنانا ہے۔
.......
/169