6 جنوری 2015 - 14:04
فاؤنڈیشن "روسکی میر" کریمیا کے مسلمانوں کو قرآن و حدیث کا الیکٹرونک پروگرام دے گا

فاؤنڈیشن "روسکی میر" کریمیا کی مسلمان برادری کو قرآن و حدیث کا روسی عربی کمپیوٹر پروگرام دے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس بارے میں فاؤنڈیشن مذکورہ کے سربراہ ویاچی سلاو نکونوو نے " مذہب کا مشن اور اس کے پیروکاروں کا معاصر چیلنجوں کو جواب" نام کے دسویں فورم، جس میں مختلف ملکوں کے مسلمان رہنما اور مختلف مذہبوں کے نمائندے اکٹھے ہوئے تھے، میں بتایا ہے۔ " یہ دو زبانوں روسی اور عربی کا پروگرام ہے، جس میں اہم اسلامی تحریروں تک رسائی ممکن ہے" انہوں نے کہا۔ نیکونوو نے یاد دلایا کہ اس سے پہلے یہ فاؤنڈیشن روس کی دیگر مسلمان برادریوں کو الیکٹرونک قرآن کریم فراہم کر چکی ہے۔ " اس وقت فاؤنڈیشن موبائل فون کے منصوبے پر کام کر رہی ہے تاکہ نوجوان لوگ اپنے موبائل فونوں کے ذریعے قرآن سیکھ سکیں" انہوں نے کہا۔ اس پروگرام میں قرآن اور احادیث کا روسی زبان میں ترجمہ اور ان پر تبصرہ شامل ہے۔ عربی مسودہ ساتھ دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کو قاہرہ کی جامع الازہر کی علمی تحقیقی اکیڈمی نے جانچا اور پاس کیا ہے۔

.......

/169