5 جنوری 2015 - 12:38
تیل کی قمیت کم کرنے والے ممالک خود نقصان اٹھائیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہےکہ تیل کی قیمت کم کرنے پر مبنی بعض ممالک کا اقدام ان کے اپنے نقصان میں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق علی لاریجانی نے مسلم اسٹوڈنٹس کے قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے مزید کہا کہ بہت سے اسلامی ممالک اپنا تیل اور گیس بیچ کر دوسرے اور تیسرے درجے کے ہتھیار خریدتے ہیں اور یہ چيز توحیدی زندگي سے میل نہیں کھاتی ہے۔ علی لاریجانی نے داخلی اختلافات کو ہوا دینے کو عالم اسلام کی ایک اور مشکل قرار دیا اور کہاکہ مسلمانوں کو شیعہ ،سنی ، شافعی اور مالکی میں تقسیم کرنے اور ان کو ایک دوسرے سے دور کرنے کی وجہ سے اسلامی دنیا کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ علی لاریجانی نے کہا کہ اسلامی ممالک کو چاہۓ کہ وہ دوسرے اسلامی ممالک کے ایٹمی ٹیکنالوجی کے حامل ہونے کی حمایت کریں۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے مزید کہاکہ امریکیوں کا ایران کے ساتھ دشمنی کا رویہ عجیب نہیں ہے البتہ ایران کی ایٹمی ٹیکنالوجی کے بارے میں بعض اسلامی ممالک جو باتیں کرتے ہیں وہ بہت عجیب ہیں۔

.......

/169