اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے جمعہ کی رات بہت سے بحرینی نمازیوں کو گرفتار کرلیا جو مسجد مومن میں نماز ادا کرنے کے بعد شیخ علی سلمان کی حمایت میں مظاہرے کر رہے تھے۔ بحرینی حکومت کے اہلکاروں نے آنسوگیس کے گولے استعمال کرتے ہوئے بہت سے نمازیوں کو زخمی کردیا۔ دوسری جانب بحرین میں الجو کی سینٹرل جیل کے سیاسی مخالفین نے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ سیاسی رہنماؤں نے غیرمعینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

.....
/169