اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق اور شام میں سرگرم سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم نے اپنی سائٹ پر طالبان اور القاعدہ دہشت گرد تنظیموں کے رہنماؤں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے رہنما ملا عمر ، اور القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سابق رہنما اسامہ بن لادن اورموجودہ رہنما ایمن الظواہری گمراہ اور منحرف افراد ہیں۔ داعش کے مطابق اسامہ بن لادن اہلسنت کے خلاف تھے اور مرجئہ گروہ سے تعلق رکھتے تھے ۔ عراق میں ہلاک ہونے والے ابو مصعب زرقاوی کے ایک قریبی ساتھ نے لکھا ہے کہ القاعدہ کے موجودہ رہنما ایمن الظواہری بھی منحرف اور گمراہ ہیں، داعش نے اپنے انٹرنیٹی نشریہ دابق پر لکھا ہے کہ طالبان کے رہنما ملا بھی بھی گمراہ اور منحرف شخص ہیں۔ داعش نے طالبان اور القاعدہ کے تمام رہنماؤں کو منحرف اور گمراہ قراردیدیا ہے۔
.......
/169