اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان کو زیرحراست رکھے جانے کے پیش نظر ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے علاقے کے بعض ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ، علاقے کی حساس صورت حال میں پرامن اور اعتدال پسند سیاسی سرگرمیوں کی حمایت سے متعلق اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں تاکہ بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان کو، جو ہمیشہ مذاکرات کے حامی اور اعتدال پسند رہے ہیں، رہا کرایا جاسکے۔ان ملکوں کے وزرائےخارجہ نے بھی سیاسی اختلافات کے حل کیلئے مذاکرات اور پرامن طریقوں کی حمایت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس بات کا وعدہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی پوری کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان کو اس ملک کے اٹارنی جنرل کے حکم پر اتوار کے روز حراست میں لیا گیا تھا جن سے تفتیش کے بعد ان کی حراست کی مدت میں سات روز کی مزید توسیع کردی گئی۔
.......
/169