31 دسمبر 2014 - 13:22
اقتصادی تعاون میں فروغ تہران بغداد کی اہم ترجیح

ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون میں فروغ تہران بغداد تعلقات کی اہم ترین مشترکہ ترجیحات میں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون میں فروغ تہران بغداد تعلقات کی اہم ترین مشترکہ ترجیحات میں ہے۔ علی شمخانی نے آج تہران میں عراق کے وزير حمل و نقل باقر جبر الزبیدی سے ملاقات میں عراق میں نئی حکومت کی تشکیل اور امن وثبات میں بہتری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترجیحی اقتصادی تعاون ، تہران بغداد کی ترجیحات میں ہے۔ علی شمخانی نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی، ثقافتی تعلقات، طویل مشترکہ سرحدوں کی موجودگی اور مقدس مقامات کے وجود کو دونوں قوموں کے مضبوط تعلقات کوگہرا بنانے میں موثر عناصر قرار دیا اور کہاکہ اربعین حسینی کے موقع پر کروڑوں کی تعداد میں ایرانی و غیر ایرانی زائرین کی موجودگی سے پتہ چلتا ہے کہ تعلقات کے فروغ کے لئے ضروری زمین اور امن موجود ہے۔ اس موقع پر عراق کے وزير حمل و نقل نے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات میں فروغ  پرمبنی عراق کی نئی حکومت کی اسٹریٹیجی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بغداد ، ریلوے اور سڑکوں کی تعمیر کے پروجیکٹ میں تہران کے ہمہ گیر تعاون اور شراکت میں دلچسپی رکھتاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲