اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر، ملت فلسطین کے حقوق کے حوالے سے اپنے وعدؤں پر عمل نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ عالمی برادری، اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے نتیجے میں ملت فلسطین مشکلات و مصائب کے خاتمے کے لئے میدان آئے۔
ریاض منصور نے صہیونیوں کی جانب سے فلسطین کے قبضے کے خاتمے حوالے سے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مخالفت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ سلامتی کونسل، ایک مرتبہ پھر ملت فلسطین کے حوالے اپنے وعدؤں کی انجام دہی میں ناکام رہی ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے، اسرائیل سے تین برس میں فلسطینی علاقے خالی کرنے کے مطالبے پر مبنی قرارداد، امریکی ویٹو کے سبب مسترد کر دی ہے۔
.......
/169