31 دسمبر 2014 - 08:30
ترکی، شام میں دہشتگردوں کو ہتھیارفراہم کرتارہاہے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں دہشتگرد گروہوں کی حمایت اور انہیں ہتھیار فراہم کرنے کے حوالے سے ترکی کے کردار پر سے پردہ اٹھایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ شام میں دہشتگردوں کے لئے ہتھیاروں کی فراہمی ترکی کے راستے انجام پائے ہے۔ شام میں دہشتگرد گروہوں کے لئے ترکی کی حمایت کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹ کے سامنے آنے کے ساتھ ہی، ترکی کی وزارت خارجہ اور سیاسی حلقوں میں شدید تنازعہ کھڑا ہوگیاہے۔ سلامتی کونسل کی رپورٹ میں آیا ہے کہ شام میں دہشتگرد گروہوں داعش اور النصرہ کے پاس ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ موجود ہے، اور دہشتگرد گروہ داعش نے عراق میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں بغداد حکومت کے بھاری ہتھیاروں پر بھی قبضہ کررکھا ہے۔ یہ ایسی صورت میں ہے کہ ترکی کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی کی سلامتی کونسل کی اس رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انقراء نے شام میں انتہاپسند گروہوں منجملہ داعش اور النصرہ کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں قرار دے رکھا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ترکی کی جانب سے شام میں دہشتگردوں کی حمایت کے حوالے سے خبریں منظر عام پر آتی رہی ہیں۔

.......

/169