اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں پاکستانی قونصل خانے نے انٹر پول نے لیاری گینگ وار کے اہم ترین ملزم اور کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر جان بلوچ کو دبئ سے گرفتار کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ عزیر بلوچ 2013 میں ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع ہونے پر بیرون ملک فرار ہوئے تھے۔ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کی شناخت عزیر بلوچ کے نام سے ہوئی ہے اور اسے تفتیش کے لئے انٹرپول کے اہلکار اپنے ساتھ لے گئےہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کو مسقط سے دبئ آتے ہوئے ایئر پورٹ پر انٹرپول نے گرفتار کرلیا۔عزیر بلوچ پر قتل، اقدام قتل، اغوا اور بھتہ خوری سمیت سنگین نوعیت کے جرائم کے مقدمات کراچی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ملک سے فرار ہونے پر پاکستانی حکومت کی جانب سے عزیر بلوچ کے ریڈ وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔ 202میں عزیر بلوچ نے آزاد امیدوار کے طور پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ بھی لیا تھا۔
.......
/169