اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں بدر ادارے کے سکریٹری جنرل ہادی العامری نے صوبہ صلاح الدین میں آلضلوعیہ کو داعش کا مضبوط گڑھ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے اس مضبوط گڑھ پرعراقی فوج کا قبضہ ہوگیا ہے اور صلاح الدین میں داعش کا کام اب مکمل طور پر تمام کردیں گے۔انھوں نے کہا کہ اس علاقہ کو عراقی فوج نے اپنے محاصرے میں لےرکھا تھا اور رعاقی فورسز نے اس علاقہ میں داعش پر کاری ضربیں وارد کی ہیں اور صلاح الدین صوبہ میں اب داعش دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیا جائے گا۔
.......
/169